پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ روز کراچی کنگز کی ٹیم نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد میچ کے اختتام پر ایک لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ وائرل ویڈیو میں کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر کو ٹیم میٹ معین علی اور ٹیم ڈائریکٹر حیدر اظہر سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو سے متعلق کچھ صارفین نے کہا کہ یہ جھگڑا ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی میڈیا نے بھی پروپیگنڈا شروع کردیا کہ وارنر کا حیدر اظہر سے جھگڑا ہورہا تھا۔ بعدازاں آسٹریلوی کرکٹر نے خود ٹوئٹر پر قہقہے والے ایموجی کے ساتھ وضاحت پیش کی۔ ڈیوڈ وارنر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘میں اس ویڈیو میں حیدر اظہر سے کہہ رہا تھا کہ پہلے وہ جائیں اور ہاتھ ملائیں’۔ اس کے علاوہ حیدر اظہر نے بھی ایک سوشل میڈیا صارف کے جھگڑے کے دعوے پر ردعمل دیا اور کہا یہ سچ نہیں ہے، معین اور ڈیوڈ وارنر دونوں ہی مجھ سے مذاق کررہے تھے۔






