پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج اپنا مذہبی تہوار ایسٹر نہایت عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان… اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ تمام مسیحی برادری کو اس خوشی کے تہوار کی روایتی مسرتیں مبارک ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ دن نہ صرف مسیحی برادری بلکہ پورے ملک اور دنیا کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی کشیدگی کے حالات میں تمام مذاہب کی امن، رواداری اور بھائی چارے کی تعلیمات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر دیگر مذہبی تہواروں کی طرح پوری انسانیت کے لیے محبت، امید اور نئے آغاز کا پیغام لے کر آتا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہ اقدار محض نظریاتی نہیں بلکہ عملی زندگی میں نظر آتی ہیں، مسیحی مرد و خواتین ہمارے اسکولوں، ہسپتالوں، سرکاری خدمات اور مسلح افواج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی خاندان اس دن کو عبادت اور باہمی میل جول کے ذریعے مناتے ہیں،ان کی خدمات ہمارے معاشرے کے معمول کے نظام کا حصہ ہیں اور یہ اعتراف اور احترام کی مستحق ہیں۔ صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان میں تمام برادریاں ان حقوق سے مکمل طور پر مستفید ہوں، حکومت اقلیتی برادریوں کی جان، مال، عزت اور سلامتی کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹر محبت، امید اور امن کا عالمگیر پیغام ہے، پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسٹر ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ایمان، ہمدردی اور قربانی کی طاقت بڑے سے بڑے زخموں کو بھر کر ایک نئی اور روشن صبح کی امید پیدا کر سکتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نظریہ مساوات، مذہبی ہم آہنگی اور تمام مذاہب کے احترام پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے اصول آئینِ پاکستان 1973 میں محفوظ ہیں، جو ہر شہری کو بلا امتیاز بنیادی حقوق اور مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللہ جان نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






