ملک بھر میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، بازار 8 بجے بند

سندھ کے علاوہ ملک بھر میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا۔ اس کے تحت بازار اور شاپنگ مالز ڈپارٹمنٹل اسٹورز رات 8 بجے بند کیے جائیں گے، بیکریاں، ریسٹورنٹس، تندور اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات 10 بجے بند کی جائیں گی۔ خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے، میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔ فیصلے کے مطابق شادی ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل مقامات جہاں شادی بیاہ کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گلگت اور مظفرآباد میں انٹراسٹی ٹرانسپورٹ مفت ہوگی اور اس کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔