جنگ بندی کیلئے پاکستان کے بطور ثالث نتیجہ خیز کردار اور انتھک کاؤشوں کی عالمی رہنماؤں کی بھر پور ستائش جاری ہے دنیا بھر کے ممالک نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کا خیرمقدم کیا ہے۔ تباہ کن جنگی حالات میں امن کا راستہ نکالنا پاکستان کی بہترین سفارتکاری اور مؤثر ملٹری ڈپلومیسی کا… دنیا بھر میں پاکستان کی مخلصانہ اور سنجیدہ سفارتی کوششیں نہایت قابلِ ستائش قرار پائیں، وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل سید عاصم منیر نےعالمی امن کیلئے مخلصانہ کوششوں سے پاکستان کو امن کا ضامن منوایا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارش سید عاصم منیر سے بات چیت کے بعد ایران کیساتھ جنگ روک دی گئی ہے۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم اور پاکستان کے بطور ثالث کردار کو سراہتے ہیں۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی کامیاب تکمیل کے لیے تمام ضروری تعاون جاری رکھیں گے۔ چین کے سفیر جیانگ زائیدونگ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کے معترف ہیں، چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین امن کیلئے پاکستان کی فعال ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ قطر کی جانب سے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کےبطور ثالث کامیاب اور مؤثر کردار کو بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے بھی امریکا ایران جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں میں سراہا ہے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کہتے ہیں پاکستان کے بطور ثالث کردار کے بعد اس وقت ہم ایک اہم اور حساس مرحلے سے آگے بڑھ چکے ہیں۔ برطانوی سفیر جین میرٹ نے کہا کہ امن کیلئے پاکستان کےمؤثر اور نتیجہ خیز کردار کے ساتھ ساتھ کامیاب ڈپلومیسی پر بھر پور شکریہ ادا کرتےہیں۔ سابق اطالوی وزیر اعظم پاؤلو جینٹی لون نےکہا کہ امریکا ایران جنگ بندی میں بطور ثالث کردار پر پاکستان نوبل امن انعام کا حق دار ہے۔ قازقستان کے صدر نے جنگ بندی میں کردار پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا ہے۔ وزیرخارجہ نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ، ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کیساتھ ساتھ پاکستان کے بھرپور کردار کو بھی سراہتا ہے۔ یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جنگ بندی اور ثالثی کیلئے پاکستان کا بہترین کردار قابل ستائش ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان بطور نیٹ سیکیورٹی پروائیڈر اور نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طورپر عالمی افق پر مضبوطی اور وقار کیساتھ ابھر رہاہے۔ پاکستان نےمشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں بے پناہ پیچیدگیوں کے باوجود ایک انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان نے عالمی طاقت امریکا اور ایران کو اپنے اثر و رسوخ اور متوازن تعلقات کے باعث مذاکرات پر مجبور کیا






