وفاقی کابینہ نے ایران امریکا جنگ بندی پر جمعہ کو ملک بھر میں ‘یومِ تشکر’ منانے کا فیصلہ کرلیا وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے مذاکرات کی حتمی کامیابی اور خطے کے امن کے لیے خصوصی دعا ؤں کی اپیل بھی کردی۔ وزیراعظم نے اس مشن میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی انتھک کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا،… وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی جنگ بندی اور پاکستان کے کلیدی کردار پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے دوران کابینہ نے متفقہ طور پر آنے والے جمعہ کو ملک بھر میں ‘یومِ تشکر’ منانے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی اس عظیم سفارتی جیت پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد پیش کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ یومِ تشکر کے موقع پر مذاکرات کی حتمی کامیابی اور خطے کے امن کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ وزیراعظم نے اس مشن میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی انتھک کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا، جس پر کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کا وقار بلند کیا ہے اور یہ کامیابی پوری قوم کی ہے، جس کے باعث پاکستان کو امریکہ ایران مذاکرات کی میزبانی کا عظیم شرف حاصل ہوا ہے،تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ جدوجہد سے یہ ناممکن کام ممکن ہوا،ہم اس عارضی جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ ہمارا مقصد خطے اور دنیا کو آگ کے شعلوں سے بچا کر پرامن بنانا ہے، پاکستان دنیا میں امن کے قیام کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا، اور موجودہ پیش رفت سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے جو عالمی بحرانوں کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے






