وزیر اعظم شہباز کی جرمنی کےچانسلر مزر سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعظم شہباز شریف کی جرمنی کےچانسلر مزر سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ایران امریکہ جنگ رکوانے کے لئے سفارتی کوششوں اور خطہ کی سورتحال پر بات چیت کی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف کو آج وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے ٹیلی فون کیا۔ اپنی گرمجوش اور دوستانہ گفتگو کے دوران جرمن چانسلر نے وزیراعظم پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا جن کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور اس ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کا آغاز ہوا۔ جرمن چانسلر کا پاکستان کی مخلصانہ اور حقیقی ثالثی کی کوششوں کی توثیق پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ جنگ بندی کو جاری رکھنے کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے تاکہ مذاکرات کے کامیاب نتائج برآمد ہوں۔ دونوں رہنمائوں نے لبنان میں جاری مخاصمت پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے ذریعے پورے خطے میں امن لوٹ آئے گا۔