امریکہ ، ایران جنگ بندی مذاکرات :ہالینڈ کے وزیر خارجہ بیرنڈسن کا پاکستانی ہم منصب کو فون

امریکہ ، ایران مذاکرات کے حوالے سے ہالینڈ کے وزیر خارجہ بیرنڈسن نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران جنگ بندی مذاکرات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ڈچ وزیر خارجہ نے جنگ بندی اور مسلسل سفارتی کوششوں پر… پاک ڈچ وزرائے خارجہ نے پائیدار امن، جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا ، پاکستان اور ہالینڈ نے تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔