وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ سے ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان نے وزیرِاعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں… وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کے دوران حالیہ ٹیلیفونک گفتگو کا تذکرہ بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستان کے لیے مسلسل معاشی و مالی معاونت قابلِ قدر ہے، پاکستان اور سعودی عرب ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، سعودی وزیر خزانہ نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔