اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات، ریڈ زون مکمل بند

اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دے دیا گیا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون مکمل طور پر بند رہے گا، کشمیر چوک کلب روڈ سے سرینگر ہائی جانب زیرو پوائنٹ بند رہے گی جبکہ سرینگر ہائی وے، زیرو پوائنٹ سے جانب سرینا چوک بند… ٹریفک پولیس کے مطابق شکر پڑیاں روڈ، چاند تارہ چوک سے جانب سیونتھ ایونیو بند رہے گی، جناح ایونیو، خیابان چوک سے جانب بلیو ایریا روڈ بند رہے گا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہا کہ فیصل چوک سے ٹریل 3 تک مارگلہ روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی، ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 11 تا 12 اپریل اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا، جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات روڈ استعمال کریں۔ جی ٹی روڈ لاہور سے پشاور جانے والے شہری روات،چک بیلی روڈ، چکری، ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں، فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ آنے جانے والی ٹریفک 9th ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی۔ بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے جانے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ،لہتراڑ روڈ اور جی ٹی روڈ استعمال کریں جبکہ پشاور سے لاہور جانے والے ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد جانے والی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کرے۔