اسلام آباد میں امن مذاکرات میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ ہوگیا ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کو الوداع کیا ۔ ایرانی وفد نے اسلام آباد میں امریکی وفد کے ساتھ امن مذاکرات کے سلسلے میں 21 گھنٹے تک بات چیت کی ، مذاکرات… ایران کے وفد میں سپیکر باقر قالیباف ، ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر حکام شامل تھے ، ایرانی وفد نے ثالثی کا کردار ادا کرنے اور مذاکرات کی میزبانی پر پاکستانی حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔






