اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو

وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ اس حاق ڈار نے اسلام آباد مذاکرات اور فریقین کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کی کوششوں سے مصر کے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کئے مطابق اسحاق ڈار نے کہا،  تمام فریقین کے لیے جنگ بندی پر عملدرآمد یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کا تسلسل ضروری ہے۔