پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی۔ امریکی خبر رساں ایجنسی نے دو پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے سیز فائرکی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا… دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کےلیے مذاکرات جاری ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی دورہ پاکستان کی چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔ ریپبلکن رہنماساجد تارڑ کاکہنا ہے کہ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسلام آباد کا دورہ کرسکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی حکام جنگ بندی کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ایرانیوں کے ساتھ دوسری ملاقات پر غور کر رہے ہیں۔ امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا کہ معاہدے تک پہنچنے کیلئے پیش رفت جاری ہے، آنے والے دنوں میں ایران اور علاقائی ثالثوں کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے تو یہ بات چیت جاری رہے گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے۔ دوسری جانب سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ اور زیادہ تر امکان یہ ہے کہ وہ پاکستان میں ہی منعقد ہوں،ان کے مطابق ایران چونکہ پاکستان پر اعتماد کرتا ہے اس لیے وہ ممکنہ طور پر کسی دوسرے ملک میں مذاکرات کرنے پر آمادہ نہ ہو۔






