راولپنڈی پریس کلب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں ریلی،نوبل انعام کا مطالبہ

ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے تحت راولپنڈی پریس کلب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں ریلی ، شرکا کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ شرکا نے پاک فوج زندہ باد ، عاصم منیر زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے موقف اپنایا کہ دنیا کی تیسری عالمی جنگ کو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے رکوایا ،  امریکہ اور ایران کو پہلی بار آمنے سامنے مذاکرات کے لیے  پہلی مرتبہ اسلام آباد میں بٹھایا گیا۔ عاصم منیر نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا پاکستان کا دشمن ملک دہشت گرد ہونے کا پروپگنڈا کرتا تھا ، سارے پلان فیل ہو گئے، ان کے اب دنیا بھر میں پاکستان کو امن کا سفیر کہا جا رہا ہے، پاکستان کو عزت دی جا رہی ہے۔ شرکا نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دنیا میں امن قائم کرنے کے صلہ میں نوبل انعام دیا جانا چاہئے ۔