اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کرکے اسلام آباد میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کے انعقاد پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسحاق ڈار سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان… انہوں نے امریکا اور ایران جنگ بندی کیلئے اسلام آباد میں مذاکرات کے انعقاد پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے یہ بھی کہاکہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ، سنجیدہ مذاکرات کو دوبارہ شروع ہونا چاہیے، بین الاقوامی بحری آمدورفت کے حقوق اور آزادیوں کا احترام ہونا چاہیے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔






