امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران بات چیت میں پاکستان ہی ثالث ہے، فیلڈ مارش عاصم منیر تہران جارہے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم معاہدے پر کام کررہے ہیں، ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے، ایران کو ٹولنگ سے روکنے کیلئے ضروری عالمی اتفاق… مارکو روبیو نے ایران کے ساتھ ڈیل کو پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئےکہا کہ امریکا سے معاہدے کیلئے ایران کو فیصلہ کرنا ہے، امید ہے ایران سے معاہدہ طے پا جائےگا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم معاہدے پر کام کررہے ہیں، ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے، ایران کو ٹولنگ سے روکنے کیلئے ضروری عالمی اتفاق رائے کی ہر ممکن کوشش کر رہے، ایران کو ٹول ٹیکس نظام سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ پلیٹ فارم کا بھی استعمال کررہے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، یورینیم افزودگی اور آبنائے ہرمز کے مسئلے کو حل کریں گے۔






