جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مجھے ثالثی کی پیشکش کی اور ایک وفد بھیجا تھا، بلاول بھٹو نے کہا کہ میں آزاد کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلیے تیار ہوں چاہیے اس کی مجھے سزا دے دی جائے۔ امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر دھرنا جاری ہے جبکہ میری ثالثی کی پیشکش کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے میرے پاس ایک وفد بھیجا تھا اور مجھے ثالثی کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول نے پارلیمان میں میری ثالثی کی حمایت کی جبکہ وہ خود حکومت کا حصہ ہیں، ہم ملکر وزیراعظم کو بھی پیغام بھیج رہے ہیں اور امید ہے کہ شہباز شریف آزاد کشمیر کی صورت حال پر مثبت قدم اٹھائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر جے یو آئی آزاد کشمیر پیپلز پارٹی سے انتخابات میں اتحاد کرے تو تو میں ان کے ساتھ ہوں اور اس کی حمایت کروں گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے سیاست میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا، کشمیر میں جاری احتجاج پر مولانا سے بات کرنے آئے ہیں، ہم دونوں کی جماعتیں احتجاج کا بہت تجربہ رکھتی ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں وہ بھی کشمیر کے مسئلے پر ہمارا ساتھ دے، کشمیر میں انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے ہم چاہتے ہیں کہ صاف الیکشن ہوں۔ پاکستانیخبریں بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ کشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی مکر الیکشن لڑیں گے، پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ کشمیر میں جے یو آئی کے ساتھ ملکر حکومت بنائے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم عوامی ایکشن کمیٹی سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھی قانون اور آئین کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے جو چیزیں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں اُن پر تشویش ہے اور اس کی مذمت کرتے ہیں، ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ہوتا ہے اور ایسے ہی سیاسی تنازع کا حل نکالا جاسکتا ہے اور ہمیں سیاسی انداز سے ہی معاملے کو حل کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں مہاجرین کی نشستوں پر ڈیڈ لاک رہ گیا ہے، احتجاج اور دھرنوں سے یہ نشستیں ختم نہیں ہوں گی البتہ اس کا ایک ہی حل ہے کہ قانون ساز ایوان سے آئینی ترمیم کی جائے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ میں نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلیے عوامی ایکشن کمیٹی کو بھی دعوت بھی دی تاہم انہوں نے شرکت تک نہیں کی تھی، اس مسئلے کو حل کرنے کیلیے میں تیار ہوں چاہیے مجھے کوئی سزا دے دیں، کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور اس کون بہت زیادہ نقصان پہنچایا گیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیا چارجر کو پلگ میں لگا رہنے دینے سے بجلی خرچ ہوتی ہے؟
- بھارت کو خبردار کیاکہ کسی بین الاقوامی معاہدے کو کمزور یا سبوتاژ کرنے کی قیمت بہت بھاری ہوسکتی ہے: اسحاق ڈار
- سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ قیمت کتنی؟
- سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ قیمت کتنی؟
- سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ قیمت کتنی؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






