نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کو خبردار کیاکہ کسی بین الاقوامی معاہدے کو کمزور یا سبوتاژ کرنے کی قیمت بہت بھاری ہوسکتی ہے۔ نائب وزیراعظم نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کی خلاف ورزی کی جائے تو اس کے نتائج صرف 2 ممالک تک محدود نہیں رہتے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جنگ کے بیج بونے سے گریزکرے اور جنوبی ایشیا کے امن کو خطرے میں نہ ڈالے۔ نائب وزیراعظم نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کی خلاف ورزی کی جائے تو اس کے نتائج صرف 2 ممالک تک محدود نہیں رہتے۔ اسحاق ڈار نے واضح کردیا کہ پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر کسی قسم کا غیر قانونی قبضہ یا تجاوز ہرگز قبول نہیں کرے گا، اگر پاکستان کو آبی حقوق سے محروم کیا گیا تو اس کے سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدوں کی خلاف ورزی ریاستوں کی ساکھ کو نقصان پہنچاتی ہے،ایسے اقدامات بین الاقوامی تعلقات میں ایک خطرناک مثال قائم کرتے ہیں۔






