ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر پیشرفت سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی،پاکستان امید کرتا ہے کہ آبنائے ہرمز پر اتفاق رائے سے اسلام آباد مفاہمتی فریم ورک پر عمل آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، قطر،عمان اور دیگر برادر ممالک خطے میں امن کے لیے مربوط… ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کےدرمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کی بحالی کی حمایت کرتا ہے، پاکستان ایران اور امریکا کےدرمیان سفارتی کوششوں میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، قطر،عمان اور دیگر برادر ممالک خطے میں امن کے لیے مربوط سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، آبنائے ہرمز کے بحران میں برادر ممالک نے مشترکہ سہولت کاری کا مؤثر کردار ادا کیا۔ طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ عمان نے آبنائے ہرمز کے تنازع میں مثبت اور قابلِ تحسین کردار ادا کیا، پاکستان خطے میں امن کے لیے برادر ممالک کے ساتھ مل کر سفارتی تعاون جاری رکھے گا۔






