وزٹ ویزے پر یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے شہریوں کو یو اے ای کے قوانین کی سختی سے پابندی کرنے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ 1:وزٹ ویزے پر ملازمت یا کام کرنے سے گریز کریں۔ 2:ویزا ختم ہونے سے پہلے اس کی تجدید یا قانونی حیثیت برقرار رکھیں۔ 3:غیر قانونی قیام یا کام کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ 4:سوشل میڈیا پر حکومت، ثقافت یا حساس معاملات سے متعلق قابلِ اعتراض مواد شیئر نہ کریں۔ 5:حساس اور اہم مقامات کی تصاویر یا ویڈیوز بنانے سے پہلے اجازت حاصل کریں۔ 6:کسی تنازع کی صورت میں قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے پولیس سے رابطہ کریں۔ 7:غیر قانونی احتجاج یا مظاہروں میں شرکت سے گریز کریں۔ 8:خواتین کا احترام کریں اور کسی بھی قسم کی ہراسانی سے مکمل اجتناب کریں۔ 9:پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوں کا خیال رکھیں۔ 10:غیر قانونی سرگرمیوں اور ممنوعہ ادویات کو یو اے ای لے جانے سے گریز کریں۔