پاکستانی جے ایف-17 طیاروں کو نقصان پہنچنے کا دعویٰ فیک اور بے بنیاد ہے

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئربیس پر میزائل حملہ کرکے وہاں موجود پاک فضائیہ کے جے ایف-17 طیاروں کو نقصان پہنچایا۔ دعویٰ کرنے والی بعض پوسٹس، جن میں بھارت سے آپریٹ کیے جانے والے ایکس اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، واقعے کو پاکستان-سعودی دفاعی معاہدے سے جوڑ رہی ہیں۔ تاہم اس دعوے کی کوئی قابلِ اعتماد یا آزادانہ تصدیق موجود نہیں۔ کنگ عبدالعزیز ایئربیس پر حملے یا پاکستانی جے ایف-17 طیاروں کو نقصان پہنچنے کی کوئی مستند اطلاع سامنے نہیں آئی۔ حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے خلاف حوثی ڈرون اور میزائل حملوں کے واقعات ضرور رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں مکہ مکرمہ کے جنوب میں ایک ڈرون کی تباہی بھی شامل ہے، تاہم انہیں پاکستانی طیاروں کو نقصان پہنچنے کے غیر مصدقہ دعوے سے جوڑنا درست نہیں۔ پاکستانی جے ایف-17 طیاروں کو نقصان پہنچنے کا دعویٰ فیک اور بے بنیاد ہے۔