خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اجلاس طلب؟ وزیراعظم صدر مملکت اور اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے

خیبر پختونخوا کے مستقبل سے متعلق اہم مشاورتوں اور ممکنہ فیصلوں کے حوالے سے آج کا دن اہم قرار دیا جارہا ہے۔ سیاسی صورتحال پر آج ایوان صدر میں بھی اجلاس ہوگا، وزیراعظم صدر پاکستان کو خیبر پختونخوا کی بگڑتی سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبرپختونخوا کے سیاسی مستقبل کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور دیگر نے شرکت کی۔ سیاسی صورتحال پر آج ایوان صدر میں بھی اجلاس ہوگا، وزیراعظم صدر پاکستان کو خیبر پختونخوا کی بگڑتی سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں کے پی کے سے متعلق تمام آئینی اور قانونی آپشنز زیر غور آئیں گے، تمام قانونی پہلو بھی زیر بحث آئیں گے۔ مشاورت میں صوبائی حکومت کی بدترین گورننس کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے مکمل لاتعلقی اور اس سے ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔