اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا

صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا۔ ایوان صدر میں یو این سیکریٹری جنرل کو نشان امتیاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہبازشریف ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت غیر ملکی سفیروں نے شرکت کی ۔ سیکریٹری جنرل یو این کو پاکستان کے مخلص دوست کی حیثیت سے اعزاز سے نوازا گیا، وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد دی ۔ انتونیو گوتریس کو بین الاقوامی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز کا اعزاز دیا گیا ، اعزاز سفارتکاری،تنازعات کے پُرامن حل کیلئے سیکریٹری جنرل کی خدمات کا اعتراف ہے۔ انتونیو گوتریس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے حکومت پاکستان کا ممنون ہوں، پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اور فراخدلی کا عینی شاہدہوں، اعزاز یو این میں کام کرنے والے افرادکی جانب سے قبول کرتا ہوں۔ سیلاب،موسمیاتی بحران کی وجہ سے پاکستانی عوام کی تکالیف کو محسوس کیا، دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم،یکجہتی اور استقامت کا بھی متعرف ہوں۔ یواین امن مشن میں پاکستانی دستے اس عظیم قوم کی حقیقی تصویر پیش کرتےہیں، پاکستانی ایسی قوم ہے جو طاقت اور عزم کے ساتھ ہمدردی کے جذبات رکھتی ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنی تقریر میں علامہ اقبال کی شاعری کاتذکرہ بھی کیا ۔