بیلاروس کے اعلیٰ سطح وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بیلاروس کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات میں علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیلاروس کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں… بیلاروس کے اعلیٰ سطح وفد نے اسٹیٹ سیکرٹری آف سکیورٹی کونسل لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفووچ کی قیادت میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان و بیلاروس کے درمیان موجودہ دفاعی تعاون کے دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیلاروس کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیلاروس کے اعلیٰ عہدیدار نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ بیلاروسی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دفاعی وسکیورٹی روابط کو وسعت دینے کے لیے اعلیٰ سطح پر رابطے جاری ہیں۔ اکتوبر 2024 میں بھی بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولووچینکو نے جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات میں علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان امن و سلامتی کے فروغ کے لیے تعاون، علاقائی استحکام اور خطے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران جموں و کشمیر تنازع، خطے کی مجموعی صورتحال اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے پیدا ہونے والی دہشت گردی اور اس کے نتیجے میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال بھی ملاقات کے ایجنڈے کا حصہ رہی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار اور اس سلسلے میں پاکستانی اہلکاروں کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔