چیٹ جی پی ٹی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ایک نیا بہترین فیچر متعارف

دنیا کے مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں اب زیادہ تصاویر نظر آئیں گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے ایک نیا فیچر انٹیلی جنٹ یو آئی متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ نیا یوزر انٹرفیس نئے جی پی ٹی 6 ماڈل کے ساتھ صارفین کے لیے پیش کیا گیا جو صارفین کی گفتگو میں تصویری مواد کو زیادہ دکھائے گا۔ اوپن اے آئی کے مطابق یہ سادہ کارٹون جیسی تصاویر نہیں ہوں گی بلکہ ان کے ساتھ مختلف آپشن جیسے بٹنز، کسی مخصوص ٹاسک کے لیے کسٹمائز کیلکولیٹر، انٹر ایکٹیو چارٹس، ایڈٹ ایبل گرافس اور دیگر دستیاب ہوں گے۔ اوپن اے آئی نے بتایا کہ اس کا مقصد پیچیدہ موضوعات کو سمجھنا آسان بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ نیا فیچر چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ دوستانہ اور قابل رسائی بنائے گا۔ کمپنی کے پراڈکٹ منیجر Aarush Selvan نے بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی میں ٹیکسٹ انٹرفیس کو ہمیشہ بہت زیادہ اہمیت دی گئی مگر کمپنی چاہتی ہے کہ وہ صارفین کو روزمرہ کی چیزیں کرنے میں حقیقی مدد فراہم کرے اور اس کے لیے سب سے زیادہ مددگار جوابات صرف تحریر سے فراہم نہیں کیے جاسکتے۔ یہ نیا فیچر کسٹمائزایبل ہوگا اور اگر صارف زیادہ تصاویر کو دیکھنا نہیں چاہے گا تو اس کا آپشن بھی اسے دستیاب ہوگا۔ یہ نیا فیچر چیٹ جی پی ٹی کو ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے ساتھ اسے مفت استعمال کرنے والوں کو بھی دستیاب ہوگا۔