وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صارف سے ٹیکس وصول کرکے اپنی جیب میں ڈالنے والے کاروبار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیس لیس نظام کے تحت کیمروں کی مدد سے پیداوار کی نگرانی مؤثر بنائی جارہی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سمیڈا کاروبار کےلیے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہی… ایف بی آر کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے کہاکہ ٹیکس کی مکمل استعداد کے حصول کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیس لیس نظام کے تحت کیمروں کی مدد سے پیداوار کی نگرانی مؤثر بنائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ سمیڈا سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کے لیے قرضوں کی مالیت 2028 تک 1.1 ٹریلین روپے سے بڑھا کر 2.2 ٹریلین روپے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سمیڈا کاروبار کےلیے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہی کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کرے۔

