وزیراعظم شہباز شریف نے زیر صدارت اعلی سطح کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کے پی کے کی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے، اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور گورنر خیبر پختونخوا بھی شریک ہیں۔ قبل ازیں وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں زیرِتعمیر بین الاقوامی معیار کے اسپتال، جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے… وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ معینہ مدت میں اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے اور تمام تر تقرریاں میرٹ پر شفاف طریقے سے کی جائیں۔جناح میڈیکل کمپلیکس میں کم آمدن اور متوسط طبقے کو تشخیص کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے پیٹس اسکین و دیگر جدید تشخیصی سہولیات کو منصوبے کا کلیدی حصہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بہترین علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نجی ادارے کی خدمات حاصل کی جائیں ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جناح میڈیکل اینڈ ریسرچ سینٹر کا 59 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔مرکزی ہسپتال اور پارکنگ پلازہ کا بنیادی ڈھانچہ مکمل ہے۔ 403 بستروں پر مشتمل اس منصوبے کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ طبی آلات کی تنصیب و دیکھ بھال، ہسپتال کے ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم اور دیگر انتظامی امور پر بھی پیش رفت جاری ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ایچ الیون میں جناح میڈیکل اینڈ ریسرچ سینٹر کے فیز ٹو منصوبے پرنظرثانی شدہ ڈیزائن کے تحت قومی سطح پر مسابقتی بِڈنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،تعمیراتی کام بھی جلد شروع ہو جائے گا۔ منصوبے کےلئے جدید تشخیصی مشینری و اسکینرز کی خریداری پر بھی کام جاری ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سید مصطفی کمال، طارق فضل چوہدری اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

