پاک ترکیہ دوستی میں نئے دور کا آغاز، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

پاک ترکیہ دوستی میں نئے دور کا آغاز ہو گیا پاکستان اور ترکیہ نے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش، اہم معدنی ذخائر کی ترقی اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ترکیہ کے تحقیقی جہاز کی آمد پر کراچی بندرگاہ میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور ترکیہ کی ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے درمیان شیئر ہولڈرز کا معاہدہ طے پاگیا، پشین بلوچستان میں اہم معدنیات اینٹیمونی کی ترقی کےلیے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ ماری منرلز اور ترکیہ کی ایم ٹی اے آئی سی کے درمیان مشترکہ منصوبے کا معاہدہ طے پاگیا، چاغی بلوچستان میں تانبے، سونے اور دیگرمعدنی ذخائر کی تلاش وترقی ہوگی۔ جیولوجیکل سروے پاکستان، ترکیہ کے ایم ٹی اے اور ایم ٹی اے آئی سی میں سہ فریقی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، تکنیکی تبادلے اور معدنی وسائل کی ترقی میں استعدادکار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہوگی۔ تقریب سے خطاب میں الپرسلان بیرکتار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان شعبہ توانائی میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان اورترکیہ کےتوانائی تعلقات میں نئےدور کا آغاز ہورہاہے۔ پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ پاکستان ترکیہ مشترکہ تاریخ،اقدار،چھائی چارے کے مضبوط رشتےمیں بندھے ہیں، توانائی کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کےمستقبل کو نئی سمت دے گا۔