موبائل فون کو صاف کرنے کا درست اور آسان طریقہ

موبائل فون ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ ہیں اور اس کے بغیر زندگی کا شاید ہی تصور کر سکتے ہیں، ہم اسمارٹ فون کو ایک دن میں سیکڑوں بار ہاتھ لگاتے ہیں اور کئی مرتبہ کال سننے کے لیے اسے کانوں پر لگاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس دوران فون پر موجود لاتعداد جراثیم اور بیکٹیریا آپ کے کانوں، ہاتھوں میں منتقل ہوسکتے ہیں جس سے خطرناک بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔ آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن ماہرین صحت کا دعویٰ ہے کہ موبائل فون میں ٹوائلٹ سیٹ سے 10 فیصد زیادہ بیکٹیریا ہو سکتے ہیں بالخصوص اگر آپ کے فون میں بیک کوور نہ ہو۔ اسی لیے ضروری ہے کہ موبائل فون کی اچھی طرح صفائی کی جائے تاکہ آپ خطرناک جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔ ایپل، سام سنگ، اور گوگل موبائل فون کو صاف کرنے کے لیے اپنی اپنی تجاویز پیش کرتے ہیں اور ان کی تجاویز میں تقریباً مماثلت ہوتی ہے۔ جس کی مدد سے آپ گھر بیٹھے 15 سے 20 منٹ میں اپنے فون کی صفائی کرسکتے ہیں۔ فون صاف کرنے کے لیے کون سی اشیا کی ضرورت ہوگی؟1۔ ملائم، صاف کپڑا: اپنے فون کی سطح کو صاف کرنے کے لیے آپ کو پہلے ملائم کپڑا کی ضرورت ہوگی، ایپل ریشم کپڑا تجویز کرتا ہے اور سام سنگ مائیکرو فائبر کپڑا تجویز کرتا ہے۔ 2۔ گرم، صابن والا پانی: تھوڑے سے پانی میں ڈش صابن کے صرف چند قطرے ڈالیں۔ 3۔ ٹوتھ پک: فون کے پورٹس کو صاف کرنے کے لیے ٹوتھ پک کا استعمال بہترین ہے، اگر آپ پورٹس کو دھات سے صاف کریں گے تو فون کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچے گا۔ صاف کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟فون کو صاف کرنے میں صرف چند سیکنڈ لگتے ہیں، چارجنگ پورٹ سے آلودگی صاف کرنے کے لیے چند منٹ لگ سکتے ہیں۔ جب بھی آپ کو دھول سے بھری اسکرین نظر آئے تو اسے فوری صاف کریں۔ فون کو چارجنگ سے ہٹا کر سوئچ آف کرلیںآپ کے فون کو صاف کرنے سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ آپ کا فون مکمل طور پر بند ہو اور کسی بھی الیکٹرک ڈیوائس سے کنکٹ نہ ہو۔ صاف کپڑے سے ہلکے ہاتھوں سے صاف کریںفون کو پانی سے صاف کرنے سے قبل اسے صاف اور نرم کپڑے سے صاف کریں، اس کے نتیجے میں انگلیوں کے نشانات یا دھبے ہٹ جائیں گے۔ رگڑ کر صاف کرنے سے فون پر نشانات ہوسکتے ہیں۔ گرم، صابن والے پانی سے دھوئیںاگر نرم کپڑے کے صاف کرنے کے بعد بھی فون پر نشانات موجود ہیں تو مائیکرو فائبر کپڑے کو گرم کریں اور صابن والے پانی سے نم کرنے کی کوشش کریں اور پھر موبائل فون کی سطح کو صاف کریں۔ یہ بات یقینی بنائیں کہ کپڑے کو زیادہ گیلا مت ہونے دیں چارجنگ پورٹ سے دھول کو صاف کریںکیا کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے کہ موبائل فون کو چارج کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو؟ اس کی ایک وجہ چارجنگ پورٹ میں دھول ہوسکتی ہے۔ اس کو صاف کرنے کے لیے ٹوتھ پک کا استعمال کریں اور آہستہ سے اپنے چارجنگ پورٹ کے اندر دھول کی صفائی کریں۔  لیکن یاد رکھیں کہ فون کی صفائی دھیان سے کریں تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچ سکیں۔