کرکٹ کے سب سے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں آج دوپہر ڈیڑھ بجے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں احمد آباد میں ٹکرائیں گی۔ پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔ احمد آباد میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، میچ کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں صبح سویرے تیز دھوپ نکل آئی جبکہ شام میں اوس سے کھیل پر فرق پڑ سکتا ہے۔ آج صبح ہوتے ہی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم آنا بھی شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔ نگراں وزیراعظم کا پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار دوسری جانب ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر نگراں وزیراعظم نے پیغام لکھا کہ دعا ہے عزم، مہارت اور فائٹنگ کے لیے مشہور پاکستان ٹیم اسی جذبے سے کھیلے۔ انوار الحق کاکڑ نے پاکستانی ٹیم کو پیغام دیا کہ پوری قوم آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ورلڈ کپ جیت کر پاکستان لائیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015