ورلڈکپ: آسٹریلیا کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ہمیں انجری مسائل کا سامنا ہے، اس وکٹ پر 200 سے 300 رنز کا اچھا اسکور ہو گا۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پچھلے ایک دو دن اچھی ٹریننگ کی۔ میگا ایونٹ میں دونوں ہی ٹیمیں پہلی کامیابی کی منتظر ہیں۔ دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک 2، 2 میچز کھیلے ہیں، لیکن دونوں ٹیموں کو کامیابی نہیں ملی ہے۔ آسٹریلیا کو بھارت اور جنوبی افریقا نے ہرایا ہے جبکہ سری لنکا کو بھی جنوبی افریقا اور پاکستان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔