ورلڈکپ: آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل اہم پاکستانی بیٹر بخار میں مبتلا

بھارتی شہر بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف گرین شرٹس کے اہم مقابلے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق بخار کا شکار ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق اس سے قبل فخر زمان گھٹنے کے درد، شاہین آفریدی اور اسامہ میر بخار میں مبتلا تھے جو اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہوسکتا ہے کہ ریکور ہونے والے کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔ رپورٹ میں کہنا ہے کہ جن پلیئرز کو بخار تھا ان کو پروٹوکول کے تحت چیک کیا گیا، پروٹوکول کے تحت بخار کی علامت پر پلیئرز کے کورونا اور ڈینگی ٹیسٹ بھی ہوئےہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں 20 اکتوبر بروز جمعہ کو پاکستان اپنا اہم میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔