ورلڈکپ: انگلینڈ کیخلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 20ویں میچ میں انگلینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ پہلے اوور میں 4 رنز پر گرگئی، کوئنٹن ڈی کوک ریس ٹاپلی کی گیند پر پویلین لوٹے۔ یہ میچ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم مین کھیلا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں اب تک تین تین میچز کھیل چکی ہیں۔ انگلینڈ نے ایک جب کہ جنوبی افریقا نے 2 میچز جیتے ہیں۔