آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان سے شکست کے بعد جہاں شائقین کرکٹ اداس ہیں وہی سابق کرکٹرز بھی شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں، ایسے میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے منیجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شرمندگی کی بات ہے کہ افغانستان 2 وکٹوں کے نقصان سے 280 جیسا بڑا اسکور بنا گیا، وسیم اکرم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول دیکھیں، ہم کئی ہفتوں سے ٹی وی اسکرین پر چیخیں مار رہے ہیں کہ 2 سال سے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوا۔ انہوں نے کسی بھی کرکٹر کا نام لیے بغیر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اب کیا کھلاڑیوں کے انفرادی طور پر نام لوں جن کے اتنے بڑے بڑے منہ ہوگئے ہیں، انہیں دیکھ کر لگتا ہے جیسے روزانہ 8 ،8 کلوکڑاہی کھاتے ہوں، نہاری کھاتے ہوں ان کھلاڑیوں کا ٹیسٹ بھی تو ہونا چاہیے نا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پروفیشنلی ان لڑکوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے یہ ملک کیلئے کھیلتے ہیں ان کیلئے کوئی معیاری اصول تو ہونے چاہئیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھی وسیم اکرم نے حارث رؤف کی بولنگ پر بھی تنقید کی تھی اور ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ہم اپنی بولنگ کو دنیا کا بہترین اٹیک کیوں کہتے ہیں؟ ہمارے بولرز ٹیلنٹڈ ہیں، شاہین شاہ آفریدی ان میں سے ایک بہترین بولر ہیں، بد قسمتی سے نسیم شاہ انجری کا شکار ہیں لیکن ورلڈکپ شروع ہونے سے قبل سے ہی حارث رؤف سے متعلق میرا یہی کہنا ہے کہ جب تک حارث رؤف فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلیں گے انہیں ون ڈے میں پرابلم رہےگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی تھی، افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
- بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ متوقع؟
- کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی: پاکستانی طلبہ کی حفاظت سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں: دفتر خارجہ
- معذور افراد کے لیے ایپل کے نئے فیچر کا اعلان
- کرغزستان: مقامی افراد کے غیر ملکی طلبہ پر حملے، متعدد پاکستانی طلبہ زخمی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015