ورلڈکپ: نیدرلینڈز کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا آج 24واں میچ کھیلا جارہا ہے جہاں نیدرلینڈز کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ دہلی میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے نیدرلینڈز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ پچ وکٹ کےلیے اچھی لگ رہی ہے،ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، مارک اسٹوئنس میچ نہیں کھیلیں گے۔ دوسری جانب ہالینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی چوتھی پوزیشن ہے جب کہ نیدرلینڈز ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔