پاکستان کے سابق بیٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں تین مسلسل شکستوں کے بعد اس مشکل وقت میں ہم اور پوری قوم کپتان بابر اعظم کے ساتھ کھڑی ہے۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کا میچ ہوا جس میں افغان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو 8 وکٹوں سے اپ سیٹ شکست دی۔ میچ کے بعد بابر اعظم نے پریس کانفرنس کی جس میں وہ کافی دلبرداشتہ نظر آئے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ‘میں نے پریس کانفرنس کافی غور سے دیکھی جس میں بابر بہت پریشان لگ رہا تھا، سنا ہے رویا بھی ہے’۔ سابق کرکٹر نے کہا ٹیم میچ کبھی بھی کسی ایک بندے کی وجہ سے نہیں ہارتی، پوری ٹیم ہوتی ہے اور کوچنگ اسٹاف ہوتا ہے، اگر ہم ٹیم میں ہوتے تو ذمہ دار ہم بھی ہوتے۔ محمد یوسف نے مزید کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہم سب کو اس کے ساتھ ہونا چاہیے، اس وقت ہم سب دکھ میں ہیں، افسوس سب کو ہوا ہے، بابر کو دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا، بابر کو فکر نہیں کرنی چاہیے ہم اس کے ساتھ ہیں اور پوری قوم بابر کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا ‘کچھ چیزیں ہیں جس پر سنجیدگی سے بات کرنی چاہیے، افغانستان کے خلاف پاکستان نے کم رنز اسکور کیے، ہمارے بولرز بہت درمیانے درجے کے تھے، ہماری ٹیم میں ہارنے کا ڈر ہے کہ کہیں وکٹ نہ کھو دیں۔ دوسری جانب کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ افغانستان کے خلاف شکست پر کپتان بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو ہوٹل میں روتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی سابق کرکٹرز نے تصدیق بھی کی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- شاہد آفریدی کوسندھ پولیس میں اہم ذمہ داری مل گئی
- پاکستان کیخلاف تیسرا ٹیسٹ میچ؛ انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزٹ ویزے پر یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
- آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا اہم مرحلہ مکمل، نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
- آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کی قیمتوں کی متعلق بڑی خبر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2026
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






