ورلڈکپ: سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 25ویں میچ میں سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ یہ میچ بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے، پچ میں نمی ہے، بیٹنگ کےلیے سازگار رہے گی، آج کے میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ اس موقع پر لنکن کپتان کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، انجیلو میتھیوز اور لہیرو کمارا آج کھیل رہے ہیں۔ کوشال مینڈس کے مطابق تجربہ کارانجیلو میتھیوز کی واپسی سے فرق پڑےگا۔