ورلڈکپ: انگلینڈ کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں بھارت کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ لکھنؤ کے بریسبیو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔ ٹاس کے بعد انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی آج برقرار رکھا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھ رہی ہے اور ہم بھی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ ہی کرتے، آج کے میچ کے لیے اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جو گزشتہ میچ کھیلی تھی۔ خیال رہے کہ بھارت ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر 5 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 5 میچوں میں 4 شکستوں کے بعد سب سے آخری نمبر پر ہے۔