ورلڈ کپ 2023 کے 30ویں میچ میں افغانستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ سری لنکن ٹیم میں بلے باز دموتھ کرونا رتنے اور بولر دشمنتھا چمیرا کو شامل کیا گیا ہے جبکہ افغان ٹیم نے اسپنر نور احمد کی جگہ فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی کو شامل کیا ہے۔ افغان کپتان کے مطابق پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ شام میں اوس پڑنے کا امکان ہے۔ سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے کیونکہ پچ بلے بازی کے لیے اچھی لگ رہی ہے۔






