پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انضمام الحق نے اپنا استعفیٰ چئیرمین پی سی بی منتجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو بھیجوادیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے دلبراشتہ ہو کر اپنا استعفیٰ بھجوایا۔ انضمام الحق چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے لیے آئے تھے تاہم انضمام الحق اور ذکاء اشرف کی ملاقات نہ ہوسکی۔

