ورلڈکپ: بنگلادیش کیخلاف میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

آئی سی سی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امام الحق کی جگہ فخر زمان، محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا اور شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔ فخر زمان اور حسن علی نے فٹ ہوکر ٹریننگ میں شرکت کی۔ پچ فاسٹ بولنگ کیلئے سازگار ہے اس لئے اس امکان کو بھی رد کیا جاسکتا کہ پاکستان چار فاسٹ بولروں کے ساتھ میدان میں اترے۔ کولکتہ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مقبولیت بہت زیادہ ہے۔ ایڈن گارڈنز کا گراؤنڈ اسٹاف بھی بابر اعظم کے مداح ہے۔ پیر کو بابر وکٹ دیکھنے پہنچے تو گراؤنڈ اسٹاف نے بابر کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ پریکٹس دیکھنے آنے والے شائقین بھی بابر کے منتظر رہے ۔ فخر زمان نے بھی پرستاروں کے ساتھ سیلفیز بنوائیں۔