انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی اور اب بیٹرز کے بعد بولرز میں بھی نمبر ون پوزیشن پاکستان کے پاس آ گئی ہے۔ نئی رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نمبر ون بولر بن گئے ہیں، ان کی رینکنگ میں 7 درجے ترقی ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہوگیا ہے۔ بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے شُبمن گِل کی دوسری پوزیشن ہے۔ بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 818 اور شُبمن گِل کے رینکنگ پوائنٹس 816 ہیں۔ پاکستان کے امام الحق 11 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ فخر زمان کی رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوئی ہے جس کے بعد وہ 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015