سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی بیٹنگ صلاحیتوں پر بات کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک بیٹر سے متعلق بڑی بات کہہ ڈالی۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی پے در پے شکستوں کے ساتھ قومی کپتان بابر اعظم اپنی ذاتی بیٹنگ پرفارمنس کے باعث سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں اور ایک اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی ان سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کا صرف اپنا اسکور کرنا اہم نہیں بلکہ اہم یہ ہے کہ بابر کے اسکور سے پاکستان میچ جیتتا ہے یا نہیں۔ وہ جب بھی میدان میں جائے تو شائقین کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ وہ ٹیم کی جتوا کر میدان سے باہر آئے گا۔ بوم بوم آفریدی نے مزید کہا کہ جیسے ویرات کوہلی، کے ایل راہول وغیرہ اپنے رنز کرتے اور ساتھ اپنی ٹیم کو میچ بھی جتواتے ہیں لیکن بدقسمتی سے بابر اعظم کے ساتھ ایسا نہیں ہے وہ جب بھی میدان میں کھیلنے کے لیے جاتے ہیں تو یہ یقین تو ہوتا ہے کہ وہ 50، 60 رنز کر لیں گے لیکن ہمیں یہ فیلنگ نہیں آتی کہ وہ میچ جتوا کر باہر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے کھلاڑی چاہئیں جو میدان میں جائیں تو ان کے ساتھ ہمارا یہ یقین جڑا ہو کہ یہ ٹیم کو جتوا کر ہی میدان سے باہر نکلیں گے۔ سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کے بڑے فینز ہیں ہم بھی اس کے پرستار ہیں لیکن کبھی کبھار کسی کو سمجھانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ بابر بڑے پلیئر ہے لیکن اس جگہ پہنچنا آسان مگر اس پر برقرار رہنا مشکل ہوتا ہے اس کے لیے مستقبل مزاجی سے کارکردگی دکھانا ہوتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015