جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ پونے میں آئی سی سی ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے ایک بار پھر مخالف ٹیم کی جم کر دھلائی کردی، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔ جنوبی افریقا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں4 وکٹوں پر357 رنز بنائے، وینڈر ڈوسین 133 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈی کوک نے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ملر نے 30 گیندوں پر شاندار 53 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ ہینرک کلاسن7 گیندوں پر 15 اور مارکرم 6 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جنوبی افریقا نے پوری اننگز میں 15 چھکے مارے جس کے بعد افریقی ٹیم نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جنوبی افریقا مینز ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم رواں ورلڈکپ کے 7 میچز میں سب سے زیادہ 82 چھکے لگاچکی ہے جوکہ ایک ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے 2019 کے پورے ورلڈکپ میں 76 چھکے لگائے تھے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے ابھی رواں ورلڈکپ کے 2 گروپ میچز باقی ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015