ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان کے خلاف وکٹوں کے درمیان خراب رننگ کے سبب نیدرلینڈز کی ٹیم 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس نے افغان ٹیم کو میچ میں فتح کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارتی شہر لکھنؤ میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیدرلینڈز کو اننگز کی ابتدا میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب پہلے ہی اوور میں مجیب الرحمٰن نے ویزلے بریسی کو ایل بی ڈبلیو کردیا، اس وکٹ کے ساتھ ہی مجیب نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 100 شکار مکمل کر لیے۔ ایک وکٹ گرنے کے بعد بھی نیدرلینڈز کی ٹیم دباؤ میں نہ آئی اور اس کے بعد میکس او ڈاؤڈ کا ساتھ دینے کولن ایکرمین آئے اور دونوں نے 11 اوورز میں اسکور کو 72 تک پہنچا دیا۔ اس مرحلے پر غیرضروری طور پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں عظمت اللہ عمر زئی کی براہ راست تھرو نے 42 رنز بنانے والے میکس او ڈاؤڈ کو چلتا کردیا۔ اس کے ساتھ ہی رن آؤٹ کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہوا جس نے نیدرلینڈز کی پوری مڈل آرڈر کو تہس نہس کردیا۔ اسکور 92 تک پہنچا ہی تھا کہ ایک اور غیرضروری رن لینے کی کوشش میں کولن ایکرمین بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ تاہم نیدرلینڈز کو سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب اب تک کئی میچوں میں ٹیم کو مشکل وقت سے نکالنے والے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز رن آؤٹ ہو کر چلتے بنے۔ یکے بعد دیگرے تین رن آؤٹ نے نیدرلینڈز کی بیٹنگ لائن کا شیرازہ بکھیر دیا اور ایک اینڈ سے سیبرینڈ انجل بریچت کی ذمے دارانہ بیٹنگ کے باوجود دوسرے اینڈ سے یورپیئن ٹیم مسلسل وکٹیں گنواتی رہی۔ ٹورنامنٹ سے قبل نیدرلینڈز کے میچ ونر قرار دیے جانے والے باس ڈی لیڈے کی مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا اور وہ صرف تین رنز بنانے کے بعد محمد نبی کی وکٹ بن گئے۔ نور احمد نے ثاقب ذوالفقار کا کام تمام کیا تو دوسرے اینڈ سے نبی نے لوگان وین بیک کو اکرام علی خیل کی مدد سے اسٹمپ کرا دیا۔ دوسرے اینڈ سے اینجل بریچت نے شاندار نصف سنچری اسکور کی جس کی بدولت نیدرلینڈز کی ٹیم قدرے بہتر اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔ اینجل بریچت 6 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے اور نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 47ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے نبی نے تین اور نور احمد نے دو وکٹیں لیں جبکہ چار کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل نیدرلینڈز کے کپتان نے کہا تھا کہ وہ اچھا اسکور بنا کر اس کا دفاع کرنے کے لیے پُرامید ہیں، مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ ٹاپ آرڈرز کو رنز بنانے کی ضرورت ہے، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ہم اچھا ہدف دے سکیں گے۔ آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ افغانستان: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمٰن، نور احمد، فضل حق فاروقی۔ نیدرلینڈز: اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، ثاقب ذوالفقار، میکس اوڈاؤڈ، ویزلے بریسی، کولن ایکرمین، سائبرینڈ اینجل بریچ، باس ڈی لیڈے، لوگان وین بیک، آریان دت، پال وان میکرین، ریلوف وین مروے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکی ناکہ بندی ختم ہوگی تو مذاکرات کرلیں گے: ایران
- جنگ بندی میں توسیع کے بعد تیل سستا، سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- شادی کے بعد کام نہیں کریں گے، رمشا خان کی ویڈیو وائرل
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رحجان، انٹر بینک میں پیسہ سستا
- والی بال کی عالمی گورننگ باڈی کا بڑا اقدام، بھارتی فیڈریشن کی رکنیت معطل
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






