اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سابق وزیرخزانہ کے وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار پر آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا۔ اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن معطل تھا توحلف کیسے لیتے؟ ممبربلوچستان کا کہنا تھا کہ سوال یہی ہے کہ اسحاق ڈار نااہل ہوچکے ہیں یا نہیں۔
الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کے کیس کی سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے وکیل سلمان اسلم بٹ کمیشن میں پیش ہوئے، ممبرالیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کہ اسحاق ڈار کا ایک کیس کل بھی مقرر ہے۔ وکیل بولے وہ کیس مختلف ہے، ممبربلوچستان کا کہنا تھا کہ 60 دن میں حلف نہ لینے پر نشست خالی قرار دینے کا آرڈیننس آیا تھا۔ وکیل نے کہا کہ آرڈیننس کی مدت ویسے ہی پوری ہوچکی ہے۔