آئی سی سی ورلڈ کپ کے 45 ویں میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔ بھارت نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے اور یہ ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل آخری میچ ہے۔ دونوں ٹیموں نے پہلے مرحلے کے آٹھ آٹھ میچز کھیل لیے ہیں، بھارت اب تک کوئی میچ بھی نہیں ہارا ہے جب کہ نیدرلینڈز نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے اور نیدرلینڈز دسویں (آخری) نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ بھارت، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔






