سارہ قتل کیس: ایازامیر کی سابقہ اہلیہ کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے سارہ قتل کیس میں ایازامیر کی اہلیہ کی تین روز کیلئے عبوری ضمانت منظور کرلی اور ملزمہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ قتل کیس میں ایازامیر کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایاز امیراہلیہ ثمینہ شاہ کی 3روزکیلئےعبوری ضمانت منظور کرلی، اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل نے ضمانت منظور کی۔
عدالت نےثمینہ شاہ کوشامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ملزمہ کو50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے سینئر صحافی ایاز امیر کی اہلیہ ثمینہ شاہ نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملزمہ کانام مقتولہ کے چاچا اور چاچی نے نامزد کیا، ملزمہ کئی سالوں سے جائے وقوعہ فارم ہاوس کی رہائشی ہے۔
درخواست میں کہنا تھا کہ ملزمہ کمرےکی طرف دوڑی لیکن تب تک مقتولہ سارہ انعام قتل ہوچکی تھی، شاہنواز امیر کو کمرے میں بیٹھنے کو کہا، تب تک والد ایاز امیر نے پولیس کو آگاہ کردیا تھا۔
دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملزمہ ثمینہ شاہ صحت کےمسائل سےدوچارہے، استدعا ہے کہ ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت ازقبل ازگرفتاری منظورکی جائے۔