قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اوپنر امام الحق کی ہونے والی اہلیہ کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ معروف ڈیزائنرحسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کے پیج سے امام الحق کی ہونے والی دلہن کی تصاویر شیئر کیں اور انہیں ٹیگ کیا گیا جبکہ کیپشن میں ‘امام کی انمول’ لکھا۔ اس پوسٹ میں امام الحق کو بھی ٹیگ کیا گیا، اس کے علاوہ یہ تصاویر فوٹوگرافر عزہ شاہین ملک نے بھی انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کیں۔ فوٹوگرافر کی شیئر کردہ تصاویر کی لوکیشن میں ‘ناروے’ لکھا گیا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ کرکٹر کی مہندی کی تقریب ناروے میں ہوئی۔ اس کے علاوہ ناروے کی ایک ایونٹ پلینر کمپنی ‘ٹیلر میڈ ویژن’ نے مہندی کی تقریب کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ کرکٹر کی شادی کی تقریبات کا باضابطہ طور پر آغاز 23 نومبر کو لاہور میں ہوگا، نکاح کی تقریب 25 نومبر بروز ہفتہ اور ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو ہوگی۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہےکہ 23 نومبر کو قوالی نائٹ بھی طے ہے جس میں بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کی آمد بھی متوقع ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
- پاکستان چین سے 15 ارب ڈالر قرض ادائیگی کیلئے 5 سال توسیع کا خواہاں
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015