فٹ بال کی دنیا کا بڑا نام اور لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی کی 6 جرسیوں کو دسمبر میں 10 ملین ڈالرز سے زائد میں نیلام کیے جائے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیونل میسی کی وہ 6 جرسیاں جو انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے دوران ارجنٹائن کی نمائندگی کرتے ہوئے پہنی تھیں انہیں رواں سال دسمبر میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کی قیادت کرنے والے کپتان لیونل میسی کی 6 جرسیوں کو 10 ملین ڈالرز میں نیلام کیا جاسکتا ہے۔ نیلامی کرنے والی کمپنی کے مطابق اگر نیلامی کے دوران جرسیوں کی قیمت 10 ملین ڈالرز سے زائد جمع ہوتی ہے، تو یہ کھیلوں کی یادداشتوں کی سب سے مہنگی ترین نیلامی قرار دی جائے گی۔ فٹبال اسٹار نے یہ جرسیاں سعودی عرب اور میکسیکو کے خلاف گروپ اسٹیج راؤنڈز کے پہلے ہاف کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، نیدرلینڈز اور کروشیا کے خلاف کھیلوں اور فرانس کے خلاف فائنل کے دوران عطیہ کی تھیں۔ واضح رہے کہ باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن کی جرسی اب تک نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی انفرادی جرسی ہے، جو انہوں نے 1998ء میں شکاگو بُلز کے خلاف اپنے این بی اے فائنل کے دوران زیب تن کی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015