انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر مارلون سیموئلز پر 6 برس کی پابندی عائد کر دی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق مارلن سیمیولز پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی۔ آئی سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارلون سیموئلز پر ستمبر 2021 پر چار چارجز عائد کیے گئے اور رواں برس اگست میں مارلون سیموئلز جرم کے مرتکب قرار پائے گئے۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈز کے سربراہ ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ مارلن سیموئلز تقریباً دو دہائیوں تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے ہیں اور انہیں تمام قواعد و ضوابط کا بخوبی علم ہے، گوکہ وہ اب ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن ان پر پابندی ایک واضح پیغام ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔ مارسل سیموئلز 2012 اور 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے اور انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2018 میں کھیلا تھا جبکہ ویسٹ انڈین بیٹر نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کا کیرئیر تنازعات سے بھرپور رہا اور 2008 میں بھی مارلن سیموئلز پر رقم اور فوائد لینے کا جرم ثابت ہونے پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015